حیدرآباد۔2اگسٹ (اعتماد نیوز) صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کمیٹی پی لکشمیا
کو عام انتخابات کے ساتھ ساتھ مجالس مقامی انتخابات میں شکست کا ذمہدار
قرار دیتے ہوئے ان دنوں کانگریس قائدین کی جانب سے ان پر استعفی پیش کرنے
کا مطالبہ شدت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے۔ چنانچہ آج سابق کانگریس رکن
اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے پونالا لکشمیا سے فوری
استعفی پیش کرنے کا
مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شکست کی ذمہداری قبول کرنے کے بجائے
شکست پر جائزہ لینا غیر مناسب ہے۔انہوں نے صدر پردیش کی جانب سے مسلسل شکست
کے اسباب پر جائزہ اجلاس کی مخالفت کی۔ اور کہا کہ اس طرح کے اجلاس سے
کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی سے فوری
صدر پردیش کانگریس کو تبدیل کرنے کی درخواست کی۔